پشاور کے علاقہ حیات آباد میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پشاور میں جشن آزادی کی رات ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ نوجوان عوامی مقام پر کھڑے ہوکر فائرنگ کررہا ہے۔
اسی طرح یہ نوجوان چلتی گاڑی کے دروازے پربیٹھ کر فائرنگ بھی کرتا ہوا ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔
دوسری جانب ایس پی کینٹ حسن جہانگیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ رات حیات آباد فیز 3 چوک میں فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے واقعہ میں ملزم شایان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف ایف آئی آر حیات آباد پولیس اسٹیشن میں درج کرلی گئی ہے۔