• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ آزادی ، ہوائی فائرنگ، ڈکیتی ،7 خواتین اور بچی سمیت 25زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) یومِ آزادی کے موقع پر جمعرات سے جمعے کو رات گئے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 7 خواتین اور بچی سمیت 25 سےزئد افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاون تھانے کی حدود بلدیہ خیبر چوک کے قریب فائرنگ کے پرار سرار واقعہ میں 5سالہ بچی نور دختر عباس زخمی ہوگئی ،جیسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی نامعلوم سمت سےآنیوالی گولی لگنے سے زخمی ہو ئی ہے ،تاہم اس حوالےسے مزید تفتیش جاری ہے۔سرجانی ٹاون تھانے کی حدودناردرن بائی پاس اٹک پمپ کے قریب ڈکیتی کے دواران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاںاس کی شناخت 32سا لہ غلام اکبر ولدغلام خان ۔بن قاسم حاجی ڈبلی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ،جسےجناح ا سپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ عبدالجلیل ولدحاجی دھنی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین