• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: نالہ ایک میں طغیانی کے باعث سمبڑیال کے قریب بند ٹوٹ گیا


مقبوضہ کشمیر سے آنے والے نالہ ایک میں طغیانی کے باعث سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے قریب بند ٹوٹ گیا جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر مشتمل زرعی اراضی زیر آب آگئی۔

مون سون بارشوں کے پیش نظر نالہ ایک میں تحصیل سمبڑیال کے دیہات چک چوہدہ کے قریب بند ٹوٹ گیا۔

اس کی وجہ سے سیکڑوں ایکڑ پر مشتمل دھان کی فصل زیر آب آگئی جبکہ دیہات سے باہر علاقہ مکینوں کا اپنے ڈیروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

دوسری جانب علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت ٹوٹے بند کی مرمت میں مصروف عمل ہیں جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بند کی مرمت کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

تازہ ترین