• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے، حماد اظہر

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ اب ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ کام شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمگیر وبا کورونا کے باعث بھی کرنسی دباؤ میں آئی، اب انشااللّٰہ بہتری آئے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بروقت چینی ایکسپورٹ کرنے کی منظوری دی، قیمت پر قابو پالیں گے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات اور تاریخ کی سب سے بڑی سطح پر سیلز بڑھ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قرضوں کی اقساط اپنے وقت پر واپس ہو رہی ہیں، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہم باقی دنیا سے پیچھے تھے۔ ایف اے ٹی ایف کے27 مطالبات میں سے 14 مکمل جبکہ باقی جزوی مکمل ہیں۔

تازہ ترین