• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈیز نے پاکستان کی مستحکم ریٹنگ برقرار رکھی: حماد اظہر

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی مستحکم ریٹنگ آؤٹ لک کے ساتھ ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔

حماد اظہر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ کورونا میں پاکستان کی ریٹنگ مستحکم برقرار رکھنا حوصلہ افزا ہے۔

وفاقی وزیر حماداظہر  نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی پالیسوں کے باعث جون 2018 میں پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی گئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی اقتصادی استحکام کے باعث دسمبر 2019 میں ریٹنگ مستحکم کردی تھی۔

تازہ ترین