• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت کو جغرافیہ اورمسلک کی بنیاد پرتقسیم کرنیوالےخیر خواہ نہیں،سراج الحق

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہاہے کہ امت کوجغرافیہ اورمسلک کی بنیاد پرتقسیم کرنیوالےخیر خواہ نہیں،ضروری ہےعالم اسلام مسئلہ کشمیر اورفلسطین کے حل کیلئےمتحد ہو،اس وقت عالم اسلام کو کفر کی یلغار اور حملوں سے بچاناامت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے،عالم اسلام کی زمینوں ،معدنیات ،تیل کی دولت اور سمندروں پر استعماری قوتوں کا قبضہ ہے ۔ منصورہ میں بیرونی مندوبین کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے سلگتے مسائل ہیں۔اس وقت فلسطین پر اسرائیل اور کشمیر پر ہندوستان نے قبضہ کررکھا ہے ۔عالم اسلام کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ان مسائل کے حل کیلئے متحد ہوں ،اوآئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور ان مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے، پونے دو ارب مسلمان ہیں ،ان کو ویٹو پاور کیوں حاصل نہیں،عالم اسلام کو ویٹو پاور کا حق ملنا چاہئے، ہر ملک کو اس کیلئے کوشش کرنی چاہئے ۔بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اپنی اجتماعیت کو بحال رکھیں اور اپنے خاندانی نظام کو مضبوط کریں۔کانفرنس میں سعودی عرب ،کویت ،قطر ،نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا،اٹلی،یو کے ،ناروے اور ڈنمارک سمیت دودرجن سے زائد ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی اور امت کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بیرونی ممالک میں موجود پاکستانیوں کو اپنے قول اور عمل سے ثابت کرنا چاہئے کہ وہ مسلمان اور پاکستان کے نمائندے ہیں اور وہ انسانیت کی خیر خواہی اور بھلائی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا اسرائیل کے قیام کی جماعت اسلامی نے ہمیشہ بھرپور مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی اپنے قیام کے دن سے ہی فلسطین کی مکمل آزادی کی ترجمان رہی ہے ۔
تازہ ترین