• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلی بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے کئی علاقوں کا دورہ

وزیراعلی بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے کئی علاقوں کا دورہ 


لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہرکے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی سرزنش اور کارکردگی پر ناراضگی کا اظہارکیاـ وزیراعلی عثمان بزدار نے مال روڈ، جیل روڈ،گلبرگ،کینال روڈ، سرکلر روڈ، بھاٹی چوک، فیروزپور روڈ، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیاـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیاہے او رکہاہے کہ سڑکوں کے گرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر اٹھایا جائےـ۔

تازہ ترین