• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کے معاملے پر عالم اسلام کے حکمرانوں کا کردار مجرمانہ ہے، حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فلسطین معاملے پر عالم اسلام کے حکمرانوں کا کردار مجرمانہ ہے۔

اسلام آباد میں قومی حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب میں حامد رضا نے کہا کہ فلسطین کےلیے ہماری جان بھی قربان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے نیا نہیں ہے، فلسطین کے معاملے پر عالم اسلام کے حکمرانوں کا کردار مجرمانہ ہے۔

حامد رضا نے مزید کہا کہ چار پانچ مسلم ممالک ایک ہوجائیں تو یہ مسئلہ 2 گھنٹے میں حل ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلسطین کےلیے نکالی گئی ریلیوں پر آنسو گیس پھینکی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید