حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ اینڈریو گومین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر برطانیہ اور یورپ میں اٹھانے پر پارلیمنٹ ممبران کے شکرگزار ہیں۔
ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گومین نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میری ہمدردی اورسپورٹ ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ ہے، ضروری ہے کہ ہم بھارت کو کشمیریوں سے کیے وعدے یاد دلائیں۔
اینڈریو گومین نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال ہے، کشمیری 1947 سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، کشمیریوں کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کےکشمیریوں کےحقوق سلب کرنےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی برطانیہ اینجلا رینر نے اپنے پیغام میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔