پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری آج شام خصوصی طیارے سے اسلام آباد روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کل توشہ خانہ کیس میں نیب کورٹ میں پیش ہونگے۔
آصف زرداری کی پیشی پر پیپلز لائرز فورم کے وکلا اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی میں جمع ہونگے۔
پیپلز پارٹی کےارکان پارلیمنٹ، سینئر رہنما بھی راولپنڈی نیب کورٹ پہنچیں گے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔