• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا جینا مرنا فلسطین کے ساتھ ہے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔

تحفظ بیت المقدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان کشمیر اور فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جیسے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش فلسطین میں ہوئی وہ سب کچھ مقبوضہ کشمیر میں کیا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں الیکشن جیتنا چاہتا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قائدِاعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر یہ معاہدہ ختم کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے خلاف اسلام آباد میں بڑا جلسہ کریں گے۔

تازہ ترین