اسلام آباد(نما ئندہ جنگ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے دن گوادر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات، قائداعظمؒ و دیگر شخصیات کے پورٹریٹس،سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے،گوادر میں یوم آزادی کی تقریبات میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے بدلتے گوادر کے حوالے سے ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ یوم آزادی پر گوادر میں قائداعظمؒ اور دیگر شخصیات کے پورٹریٹس لگائے گئے،سبز ہلالی پرچم ہر گھر اور ہر شاہراہ پر لہرائے گئے۔