اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ، وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی ہی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا اعتراف کر لیا ہے، بیان سے واضح ہو گیا کہ کشمیر پر حکومت کی پالیسی تقریریں اور ٹوئٹر تک محدود ہیں،مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہ کرنا صرف وزارت خارجہ کی نہیں وزیراعظم کی بھی ناکامی ہے،قوم اور اپوزیشن تو جانتے ہی تھے کہ یہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔