کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار اور ڈائریکٹر عامر خان کی تُرک خاتون اول ایمائن اردوان سے ملاقات ترک صدر کے محل میں ملاقات، بھارتی عوام سیخ پا، عامر خان پر پاکستان کیساتھ مل کر بھارت کیخلاف سازش کا الزام، عامر خان اس وقت ترکی میں اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات عامر خان کی درخواست پر ہوئی ، عامر خان نے اپنے سوشل پراجیکٹس بشمول واٹر فائونڈیشن کے بارے میں بھی بتایا۔
عامر خان نے بتایا کہ ترک خاتون اول نے ان کی امدادی سرگرمیوں اور فلموں میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کو سراہا۔
دوسری جانب اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی عوام سیخ پا ہوگئی ہے، سوشل میڈیا پر طوفانی بدتمیزی برپا ہے-
سوشل میڈیا پر بھارتیوں کا کہنا ہے کہ ترکی ہمیشہ سے ہی بھارت کیخلاف پاکستان کا حامی رہا ہے اور بھارت کیخلاف مہم چلانے میں ملوث ہے ، ٹوئٹر پر کئی صارفین نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک پر کئی سپر اسٹارز قربان کرسکتے ہیں۔
بعض لوگوں نے تو عامر خان پر پاکستان اور ترکی کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف سازش کا الزام بھی لگا دیا ہے تاہم ابھی تک اداکار عامر خان کی طرف سے تاحال اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے-
یاد رہے کچھ سال قبل عامر خان سمیت تینوں بالی ووڈ خانوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا-