• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام کی ذرا سی بے احتیاطی وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں کافی حد تک کمی آرہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہمیں ماسک کا استعمال کم نہیں کرنا، اس بداحتیاطی سے ہم دوبارہ اسی صورتحال میں واپس آسکتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کیسز بڑھنے اور کم ہونے کا انحصار ہمارے اوپر ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر کم منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کورونا سے مقابلے کے دوران صحت کے پہلو سے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 14 ویں سے 15 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 488نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 677 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

تازہ ترین