پشاور میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے ورسک روڈ کو دو گھنٹوں تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
ورسک روڈ عاشق آباد کے صارفین نے 10 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ورسک روڈ کو دو گھنٹوں تک ٹریفک کے لیے بند رکھا اور پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں کی ادائیگی کے باوجود علاقہ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آ چکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بار بار ٹرپنگ سے قیمتی الیکٹرانک اشیاء کا ناکارہ ہونا بھی معمول بن چکا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ پیسکو حکام سے بار بار صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر سورتحال جوں کی توں ہے اور 12 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔