• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرک خاتون اول سے ملاقات

انقرہ /کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار اور ڈائریکٹر عامر خان کی تُرک خاتون اول ایمائن اردوان سے ترک صدر کے محل میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات پر بھارتی عوام سیخ پا ہوگئے ہیں اور عامر خان پر پاکستان کیساتھ مل کر بھارت کیخلاف سازش کا الزام لگایا جارہا ہے ۔عامر خان اس وقت ترکی میں اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات عامر خان کی درخواست پر ہوئی ، عامر خان نے اپنے سوشل پراجیکٹس بشمول واٹر فائونڈیشن کے بارے میں بھی بتایا ، عامر خان نے بتایا کہ ترک خاتون اول نے ان کی امدادی سرگرمیوں اور فلموں میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کو سراہا ، دوسری جانب اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی عوام سیخ پا ہو گئے، سوشل میڈیا پر طوفانی بدتمیزی برپا ہے-سوشل میڈیا پر بھارتیوں کا کہنا ہے کہ ترکی ہمیشہ سے ہی بھارت کیخلاف پاکستان کا حامی رہا ہے اور بھارت کیخلاف مہم چلانے میں ملوث ہے ، ٹوئٹر پر کئی صارفین نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک پر کئی سپر اسٹارز قربان کرسکتے ہیں ، بعض لوگوں نے تو عامر خان پر پاکستان اور ترکی کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف سازش کا الزام بھی لگا دیا ہے۔یاد رہے کچھ سال قبل عامر خان سمیت تینوں بالی ووڈ خانوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا-

تازہ ترین