• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاتی امرا، 4 ہزار ایکڑ پر ناجائز قبضے کا الزام، مریم نواز، شہباز طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)سینئر سول جج نے مریم نواز اور شہبازشریف کو 20اگست کو عدالت میں طلب کر لیا۔گذشتہ روز سینئر سول جج فوزیہ سائرہ نے شریف فیملی کیخلاف جاتی امراء میں چار ہزار ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کے حوالے سے درخواست گزار ڈاکٹر عبد الرؤف کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شریف فیملی نے جاتی امراء میں ہمارے آباؤ اجداد کی طرف سے ملنے والی چار ہزار ایکٹر زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔

ہمارے آباؤ اجداد نے 1911 سے 12 میں اس وقت کی راجھ باہ گورنمنٹ سے اراضی خریدی تھی، درخواست زمین کا اصل مالک پیر بخش ابھی زندہ ہے جسکے آباؤ اجداد نے زمین خریدی، ہمارے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو عدالت کے سامنے پیش کئے جاسکتے ہیں۔

میں پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر ہوں، ہر ایک کا آئینی و قانونی حق ہے کہ انھیں کسی قبضہ مافیاز سے بچا کر اسکی زمین واگزار کروائی جائے، عدالت نقصان کا پانچ ہزار کروڑ روپےزر تلافی بطور کرایہ ادا کرنے کا حکم دے اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ کو زمین کو واگزار کرانے کا حکم بھی دے۔ 

تازہ ترین