• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی پشاور جنگلہ بس نہیں: شوکت یوسف زئی

بی آر ٹی پشاور جنگلہ بس نہیں: شوکت یوسف زئی


خیبر پختون خوا کے وزیرِ محنت شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ لاہور میں جنگلہ بس بنائی گئی، بی آر ٹی پشاور جنگلہ بس نہیں ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی میں توڑ پھوڑ پر اب تک کئی افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں 250 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، کچھ لوگ جان بوجھ کر بی آر ٹی میں توڑ پھوڑ کرنا چاہتے تھے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور غریب عوام کے لیے سفری منصوبہ ہے، اس منصوبے میں کیا چیز غیرمکمل ہے؟ اس کا ایک ہی پی سی ون ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی عالمی معیار کے پروجیکٹس میں شامل ہے، اس منصوبے کے لیے بسیں خریدی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بی آرٹی منصوبہ مارچ میں مکمل ہوجائیگا: شوکت یوسفزئی

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر تک بی آر ٹی کے کمرشل پلازے اور ڈپوز مکمل ہو جائیں گے۔

شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی سے بھی بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کرائی جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

تازہ ترین