اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان سفارتی سطح پر اہم رابطے ہوئے ہیں ۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رواں ہفتے چین کے دورے پر بھی روانہ ہونگے۔ امکانی طور پر ان کی روانگی 20 اگست کومتوقع ہے۔
اسلام آباد (غربی) کے سول جج کی جانب سے جاری عبوری حکم کی تعمیل میں، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے باضابطہ طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج فوری طور پر دوبارہ سنبھال لیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔
پاکستانی ریسلر اسامہ بٹ کی منگولیا میں شاندار کارکردگی سامنے آئی ہے، انہوں نے ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا ۔
پی سی بی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا یہ بات درست ہے کہ عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے فون آیا تھا۔
آئر لینڈ نے پاکستان ویمن کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور صبح سے اب تک تازہ حملوں میں امداد کے منتظر 2 فلسطینوں سمیت 15 افراد شہید جبکہ 70زخمی ہوگئے۔
حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، واقعہ میں ملوث ملزم مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی کو گرائونڈ سے چلے جانے کو کہا گیا تھا اسکا کہنا ہے کہ اسے لنکا شائر کرکٹ نے ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتائی۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ہے، کچھ مخصوص علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے جنگجو موجود ہیں، ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ جنگجو لوگوں کے گھروں میں پناہ لیے ہوئے اور وہ لوگوں کو ڈھال بنا رہے ہیں،
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں 40 سالوں سے غیر قانونی بس اڈے قائم تھے، سہراب گوٹھ پر باقاعدہ بس ٹرمینل قائم کیا گیا ہے، مختلف علاقوں سے اس ٹرمینل تک شٹل سروس چلائی جا رہی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کم ہوئی ہے۔
لوٹن کی معروف شخصیت چوہدری محمد امین پوٹھی نے کہا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل جل کر پاکستان میں انسانی حقوق کی پاسداری، جمہوریت کی بقاء، آئین اور سول بالادستی کے لیے کام کریں۔