• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس کسی بھی واردات کا کھوج نہ لگا سکی ہے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ بہادر پور میں طارق کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 34 ہزار کا سامان چرا لے گئے۔شکیل نے پولیس بی زیڈ کو درخواست دی ساجد وغیرہ اسکے مکان سے 5 لاکھ 90 ہزار مالیت کا سامان اٹھا کر لے گئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ قیصر باد میں نا معلوم افراد محمد اکمل کے گھر کےتالے توڑ کر نقدی،طلائی زیورات و دیگر سامان کل مالیت 2 لاکھ روپے چرا کر لے گئے۔معصوم شاہ روڈ پر قیصر کی بیکری سے 50ہزارروپے چھین لیے گئے۔تحصیل چوک سے علی،بودلہ ٹاون سے اشرف،کچہری روڈ سے علی کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔حسین آگاہی بازار میں خریداری کے لئے آئے بانر سمیت 12 افراد کے مو بائل فون چوری ہو گئے۔
تازہ ترین