بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)متحدہ محاذ بہاول پور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہفتہ وار مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شہدائے بہاول پور کی برسی کے حوالہ سے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں محمد نواز ناجی، آسیہ کامل،ماجد گلزار،چوہدری طارق مجید، راجہ شفقت محمود،ڈاکٹر مدحت کامل، اکرم انصاری، ملک عقیل اور وقاص اکرم نے بھی شرکت کی،اجلاس کے آخر میں نواب فلاح الدین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔