• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کیساتھ ڈومیسٹک سیزن ہونا چاہیے، کامران اکمل

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونا چاہیے اور پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ میچز ہونے چاہیے۔

کامران اکمل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی حفاظت یقینی ہو تو پھر ہی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے اتنے برے حالات کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کروائی ہے ہمارا بھی ایس او پیز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونا چاہیے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کسی ایک ٹیم کو چیمپئن قرار دینا باقی ٹیموں کے ساتھ زیادتی ہوگی، اگر کھلاڑی آئی پی ایل کیلئے جا سکتے ہیں تو پی ایس ایل کیلئے بھی آسکتے ہیں ۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ کورونا صورتحال کنٹرول میں ہے، میچز پاکستان میں بھی ہوسکتے ہیں، اگر پی ایس ایل فائیو کے میچز ہوں تو پلے آف کے ساتھ ہونے چاہیے۔

ٹیم میں اپنی سلیکشن سے متعلق سوال کے جواب پر کامران اکمل نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی ہی میری قومی ٹیم میں شمولیت نہ ہونے کی وجہ بتا سکتی ہے۔

تازہ ترین