• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنوعاقل: ایک ہی خاندان کے 10 افراد قتل


سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق مقتولین کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، قتل کیے جانے والوں میں 6 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر کا سربراہ ہے جس نے اپنے ہی گھر کی خواتین اور بچوں کو قتل کیا ہے۔

سکھر پولیس نے تمام مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنوعاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیئے: راولپنڈی میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہ کر دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں؟ کیا خاندانی مسائل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے، واقعے کی ہر پہلو سےتحقیقات کی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ ہدایت بھی کہ ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ مکمل تعاون کرے۔

تازہ ترین