راولپنڈی میں چونترہ کےنواحی گاؤں میال میں 9 افراد کےقتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نو افراد کےقتل کا مقدمہ نذر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں مرکزی ملزم رب نواز اور دانش سمیت 10 افراد نامزد ہیں، ملزم نے دو گھروں میں داخل ہوکر 5 خواتین اور 4 بچوں کوقتل کیا۔
مقدمےکے متن کے مطابق فائرنگ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
راولپنڈی؛ دو گروہوں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق
راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کی حدود گاؤں میال میں دیرینہ دشمنی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ خواتین اور چار بچوں سمیت نو افراد قتل کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل بھی اظہر اور رب نواز گروپ کے درمیان فائرنگ سے ایک خاتون جان سے گئی تھی۔
جمعہ کی شب دونوں گروپوں میں دوبارہ جھگڑا ہوگیا، بعد ازاں ایک گروپ کے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچے زخمی بھی ہوئے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔