وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزرات مواصلات میں سادگی مہم پر عمل پیرا ہو ئے، وزرات مواصلات نے 75 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔
مراد سعید نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے متعلق وفاقی وزرا کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے الیکٹرونک بڈنگ اور ای بلنگ کا آغاز کیا ہے، وزارت مواصلات میں 12 ارب 56 کروڑ کی ریکوری کی گئی ہے، این ایچ اے کا ریونیو 50 ارب روپے بڑھا ہے جبکہ این ایچ اے کا ریونیو 53 ارب سے بڑھ کر 103 ارب پر چلا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی کوئٹہ اور چمن شاہراہ کی فریبلیٹی پر کام شروع ہو چکا ہے، گزشتہ حکومت کا آخری دو سال میں کوئی پبلک پرائیویٹ منصوبہ نہ تھا، ہوسٹل سروسز پر عوام کا اعتماد بڑھا، ارجنٹ سروس شروع کی گئی۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز کا ریونیو 10 ارب روپے سے بڑھ کر 18 ارب ہو گیا ہے۔
مراد سعید نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کے رسپانس ٹائم کو 7 منٹ سے کم کر کے 2 منٹ پر لا رہے ہیں۔