• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء بھی خراب حکومتی کارکردگی کا معترف ہیں،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء خود حکومت کی خراب کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ اسد عمر نے اعتراف کیا کہ ہماری حکومت احتساب نہیں کرسکی، ہم معیشت درست نہیں کرسکے، ہمارا میڈیا سے رویہ مناسب نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی گڈ گورننس نہ ہونے اور اچھی طرز حکمرانی نہ ہونے کا کہا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کے بیشتر لوگ بیرون ملک سے حکمرانی کے غرض سے یہاں موجود ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی پرورش مافیاز کے ہاتھوں ہونے کا چیف جسٹس کا بیان درست ہے ۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہوئی ہے، ادویات، پٹرول، چینی و دیگر بہت سے مافیاز اس قدر طاقتور ہیں کہ وزیراعظم کو عوامی حقوق کے اقدام سے باز رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں سالوں میں غریب غریب تر ہوگئے جبکہ حکومت نے اس دوران 14 ارب ڈالرز کا قرض لے لیا۔

امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ماضی کی تمام حکومتوں کے قرض کی طرح موجودہ حکومت بھی ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبائے جارہی ہے۔

تازہ ترین