• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

بلدیہ ٹاؤن، مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سی ٹی ڈی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبلدیہ ٹائون میں کالعدم تنظیم کے 2انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ اور عدنان شبیر عرف قاری کو مقابلے کے دوران ہلاک کیا۔ ہلاک دہشتگرد بم دھماکوں، بینک ڈکیتی، فرقہ وارانہ دہشتگردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی متعدد ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ ذرائع سے معلومات پر کہ ٹی ٹی پی استاد اسلم گروپ کے دہشت گردرئیس یار محمد گوٹھ بلدیہ ٹاون میں موجود ہیں۔جس پر پاکستان رینجرز کے شاہین گروپ اور سی ٹی ڈی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہشتگروں کی گرفتاری کیلئے محاصرہ کیا دہشتگردوں نے فورسز کے اوپر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ اور عدنان شبیر عرف قاری ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں سے دو عدد ایس ایم جی، دو عدد نائن ایم ایم پستول، ایمونیشن اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

تازہ ترین