برطانیہ کی لیبر پارٹی کے معطل رُکن پارلیمنٹ مائیک ایمزبری نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا۔
لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مائیک ایمزبری نے اکتوبر میں چیشائر میں ایک شہری کو مُکے مارے تھے۔
تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیبر پارٹی نے رُکن پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا۔ آج صبح چیشائر میجسٹریٹ کورٹ میں مائیک ایمزبری نے اپنا جرم قبول کر لیا۔