گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ ) ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ سلیم افضل نے لین دین کے معاملہ میں تاجر کو تھانے بلاکر ہراساں کرنے اور زبردستی سود کی رقم کا اقرار نامہ تیار کروانے پر ایس ایچ او ماڈل ٹاون کو 16اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا ، گوجرانوالہ کینٹ کے رہائشی محمد یاسر نے عدالت میں دی جانے والی رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل نے کینٹ کے رہائشی گلزار احمد چیمہ سے کاروبار کیلئے کچھ پیسے لئے جس پر گلزار چیمہ نے سادہ کاغذات پر دستخط کروائے اور کاروبار کیلئے مزید رقم دینے کیلئے تھانہ ماڈل ٹاون بلایا اور وہاں انسپکٹر سعید گجر نے تھانے کے ایک کمرے میں بٹھا کر ڈرا دھمکا کر بلیک میل کیا اور زبردستی ایک سادہ پیپر پر اشٹام تحریر کروایا۔