• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، عدالت میں قتل کے ملزم کو پستول دینے والا جونیئر وکیل گرفتار

پشاور(نیوز رپورٹر،اے ایف پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توہین رسالت کے ملزم اور امریکی شہری طاہر احمد نسیم کے قتل میں ملوث ملزم فیصل عرف خالدغازی کومبینہ طورپر پستول فراہم کرنے والے معاون ملزم جونیئر وکیل کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیاجس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مبینہ ملزم طفیل ضیا ء کو3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا،گزشتہ روزجب پولیس نے ملزم طفیل ضیاءکو گرفتار کرنے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا تو پولیس نے بتایا کہ ملزم جونیئر وکیل ہے اور پشاور میں پریکٹس کررہا ہے ملزم پر الزام ہے کہ اُس نے وقوعہ سے قبل فیصل عرف خالد کومبینہ طور پر پستول فراہم کیا تھاپولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذ اس کو جسمانی ریمانڈ پر ان کے حوالے کیا جائے عدالت نے اس درخواست پر ملزم کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تازہ ترین