• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی نہیں تباہی والی سرکار،4وزراءنےسچ بول دیا، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جما عت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہےکہ ان ہائوس تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں۔ایوان میں تبدیلی عوام کے ساتھ ایک اور مذاق سمجھتا ہوں۔ اپوزیشن اور حکومت ملکر ایک ہی بات طے کریں کہ شفاف الیکشن کیسے یقینی بنائےجائیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سراج الحق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مکمل سرپرستی کے باوجود دوسال سے حکومت کچھ نہیں کرسکی،یہ تبدیلی والی نہیں تباہی والی سرکار ہے جس نے عوام کے 730دن ضائع کردیئے،چار وزراءنے تو سچ بول دیا ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکے ۔ وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہمیشہ سچ بولیں گے اب انہیں بھی ہمت کرکے ایک سچ تو بول دینا چاہئے ۔ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے دباؤ پرہونے والی قانون سازی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حکومت کی سہولت کار بن گئی ہیں ،ماموں کی جگہ بھانجے اور چچا کی جگہ بھتیجے کو لانا تبدیلی نہیں۔

تازہ ترین