ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان شان الحق سے ڈپٹی کمشنر ضلع وہاڑی وقاص رشید،ڈی سی لودھراں عمران قریشی،ڈی سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے ملاقات کی اور محرم الحرام کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر شان الحق نے ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی سکیموں کو از خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات میسر ہو پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں وال چاکنگ کے خلاف کارروائی کی جائے، نفرت انگیز مواد برداشت نہیں۔کمشنر شان الحق نے انسداد ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔