• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سینئر آرٹسٹ بشریٰ انصاری کو شوبز انڈسٹری میں 40 سال مکمل ہوگئے، طویل عرصے میں اس شعبے میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس سے اپنی خالہ اور سینئر آرٹسٹ بشریٰ بشیر کو رواں سال ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کئے جانے پر خاص انداز میں مبارکباد دی اور ان کی خوشی کو مزید خاص بنا دیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بشریٰ انصاری کیلئے بھیجے گئے کیک کے ساتھ اُن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔


انہوں نے لکھا کہ ’بے پناہ صلاحیتوں اور 40 سال کی لگاتار محنت سے دہائی در دہائی خالہ آپ نے ہمیں قابلِ فخر بنایا۔‘

اداکارہ نے اپنے پیغام میں بشریٰ انصاری کو ستارہ امتیاز کی مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سول ایوارڈز کا اعلان کیا۔

صدر پاکستان کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز جب کہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا، تمام شخصیات کو ایوارڈز 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔

تازہ ترین