• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی جرات نہیں کہ پاکستان میں اسرائیل کی بات کرے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا،کوئی یہ جرات ہی نہیں کرسکتا کہ ریاست مدینہ جیسے پاکستان میں اسرائیل کی بات کرے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور معاملات پاکستان کے معاملات ہیں ان پر حرف نہیں آسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منتخب حکومت اور عسکری قیادت ایک لائن اور لینتھ پر ہیں۔

ن لیگ اور پی پی پی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بہت سارے لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں، یہ ساری چیخ اور پکار ، حمزہ شہباز کا کیس سیریس دیکھ رہا ہوں ، دیکھا کہ لندن جانے کی گنجائش نہیں تو پتھراؤ کیاگیا اور کہا گیا کہ میری گاڑی کو پتھر مارا گیا، پہلے بھی نوازشریف کو مروایا اور اب بھی مریم نواز ہی ن لیگ کو مروائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے اختلاف ضرور رکھتے ہیں لیکن ہم سے نفرت نہیں کرتے ،کے سی آر کو بھی اسی سال اپنے حد تک پورا کرنے جارہے ہیں،سندھ حکومت کو جو نالے بنانے ہیں اور انڈر گراونڈ کرنا ہے وہ سندھ حکومت کرے گی ،خود بھی کراچی جارہا ہوں سندھ حکومت راستہ دے تو کے سی آر کو بھی چلادیں،کے سی آر کا ٹریک تین چار ماہ میں بچھا دیں گے ،چار سو ایکڑ اراضی خالی کرائی گئی۔

شیخ رشید نے چینی امپورٹ کرنے کی تجویز بھی دی۔

تازہ ترین