مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر آئینی عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، رات کے اندھیرے میں پارلیمان پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت معیشت کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملک چلانا تو بہت دور یہ ہر سطح پر تباہی کی طرف جارہے ہیں، ان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عاشورہ کے بعد مشترکہ حکمت عملی بنائے گی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صدر کی تقریر پڑھنے کے بعد اندزہ ہوا کہ یہ اس ملک کی نہیں کسی اور ملک کی بات ہو رہی ہے۔