• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی، مصباح سربراہ برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسوسی ایشن کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کے بعد کرکٹ کی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس فہرست میں مصباح الحق کے ساتھ فیصل اقبال کی شمولیت دلچسپ ہے کیوں کہ فیصل اقبال ، مصباح کے بڑے مخالف رہے ہیں اب ان کی نگرانی میں کام کریں گے۔ ایسوسی ایشنز کے کوچز میں تبدیلی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اب ان ناموں پر مشتمل ہوگی۔ باسط علی (سندھ) اور شاہد انور (سنٹرل پنجاب)، عبدالرزاق (خیبرپختونخوا)، فیصل اقبال (بلوچستان) کے علاوہ عبدالرحمٰن (سدرن پنجاب) اورمحمد وسیم (ناردرن) مصباح الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین