• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو جان سے مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی،کیپٹن ریٹائرڈصفدر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے الزام لگایا ہے کہ مریم نواز کو جان سے مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاہے کہ ماضی میں بے نظیر اور لیاقت علی خان کا قتل کیا گیا اور نیب میں پیشی کے دوران مریم نواز کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، انہیں مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی۔

تازہ ترین