• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے محرم الحرام کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے، محرم الحرام کے دوران ملتان شہر سے 485 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے101 جلوس "اے "کیٹگری، 304 "بی" کیٹگری اور 80 "سی"کیٹگری کے ہیں جبکہ اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر 1533 مجالس بھی منعقد ہوں گی، ان مجالس میں 355مجالس کا تعلق "اے "کیٹگر ی، 885 مجالس کا تعلق "بی"کیٹگری اور 293 مجالس کا تعلق "سی "کیٹگری سے ہے، محرم الحرام کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے4293 سے زائد پولیس افسران و جوان شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر محمدحسن رضا خان کی زیرنگرانی ایک سپیشل اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے، تمام جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو کوریج کی جائے گی جبکہ تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین