• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن مل گیا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یو ٹیوب کی جانب سے ملنے والے سلور بٹن کا اعلان کیا گیا ہے ، عاصم اظہر نے یہ بات فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتائی ۔

عاصم اظہر کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی گئی مختصر سی ویڈیو میں اپنے مداحو ں کو سلور بٹن سے متعلق بتایا کہ ’ اس کو آئے ہوئے کافی دن ہو گئے ہیں، لیکن کبھی شیئر نہیں کیا ہے۔‘

عاصم اظہر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جلد ہی 1 ملین سبسکرائبرز ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اپنی ایک پوسٹ پر عاصم اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ’2020 بہت برا سال رہا ہے، انہوں نے اپنے 5 پسندیدہ ترین گانے ریلیز کیے ہیں ۔‘

پوسٹ میں عاصم اظہر کی جانب سے اپنے مداحوں سے پوچھا گیا کہ اُنہیں عاصم کا کونسا گانا اچھا لگا ؟ عاصم نے اپنے گانوں کی فہرست بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ۔


عاصم کی اس پوسٹ پر اُ ن کے مداحوں کی جانب سے عاصم کے گانوں کی خوب تعریفیں کرتے ہوئے پسندیدہ گانے بتائے گئے ۔

عاصم کی اس پوسٹ پر پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہیں عاصم کا گایا ہوا گانا ’سوہنیا‘ بہت پسند ہے ۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر کے یوٹیوب چینل پر اس وقت 532 ہزار سبسکرائبر موجود ہیں۔

تازہ ترین