• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس شمیم نقوی کا مرتضی وہاب کو پورا اخبار پڑھنے کا مشورہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے مرتضیٰ وہاب کو پورا اخبار پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ اخبار میں کراچی کی بارشوں کے بعد سڑک کی بھی تصویر تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جب بارش ہوتی ہے تو پانی کے ساتھ کوڑا بھی آتا ہے، لاہور میں کوڑا نہیں آتا۔

لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال سب نے دیکھی، مرتضیٰ وہاب

واضح رہے کہ اس سے قبل  ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال سب نے دیکھی، لاہور کے اسپتالوں میں بارش کا پانی آگیا، بزدار صاحب کہیں نظر نہیں آئے، یہ بھی نظر نہیں آیا کہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو لاہور میں صفائی کی ہدایات کی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئین و قانون کے مطابق تمام اقدامات کرتی ہے، سندھ حکومت جو فیصلہ کرےگی وہ عوام کے مفادات کے مطابق کرے گی، کل تک ایم کیو ایم والےخود کہتے تھے کہ سندھ ہماری ماں ہے، ان کے تمام ایجنڈے فیل ہوچکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 162 ارب روپے کراچی کو دوں گا، ابھی تک یہ پیسے نظرنہیں آئے، وزیراعظم نے اسلام آباد میں بیٹھ کر حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا، وزیر اعظم نے سندھ کے حوالے سے بہت وعدے کیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا نعرہ تھا دو نہیں ایک پاکستان، پی ٹی آئی کا دہرا معیار ہے ، اندرون سندھ کے لیے پی ٹی آئی کے الگ اصول ہیں، جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے وہاں مختلف اصول ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ دہرا معیار نہیں چلے گا، پورے ملک میں ایک اصول ہوناچاہیے، دہرا معیار نہیں رکھا جاناچاہیے، سندھ کے لیے معیار کچھ اور اور پنجاب کے لیے کچھ اور معیار۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں کہتا لاہور کو تباہ کر دیا گیا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گدھوں کے لیے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

تازہ ترین