• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس


قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس بھیج دیا۔

ضیاء الرحمان کو نوٹس بطور افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر کے طور پر بھیجا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق نیب نے ضیاء الرحمان کو 25 اگست صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

ضیاء الرحمان پر غیر قانونی بھرتیوں اور مشینری کی خرید و فروخت میں کرپشن کا الزام ہے، ضیاء الرحمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔

ضیاء الرحمان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

تازہ ترین