مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے سے پہلے ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں تک سے انٹیلی جنس اداروں کے ذریعے تفتیش کروا کے تسلی کی گئی تھی، اب اسے ڈیل قرار دینا زیادتی ہے۔
پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف سیاسی طور پر متحرک نہیں ہیں، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع ہوں گی تو عوام کو حکومت کی غلط بیانی کا یقین آجائے گا۔