اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثناءﷲ نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی گردان سے باز آئیں،جمعہ کو ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان ایک سو سے زائد بے گناہ مسافروں کے قتل کا جواب دے ،روز سیاسی گھر بدلنے والا سیاست کا ریلو کٹا ہر وقت صرف سیاسی سازش کی سوچ میں رہتا ہے، مسلم لیگ (ن) پنڈی کے شیطان اور وقت کے فرعون کی سیاست کو دفن کر کے ہی سانس لے گی، شیدا ٹلی اور عمران مافیا کی سیاست کو پاکستان کے عوام ہر روز بددعائوں اور نفرت کے پتھر مار کے دفن کررہے ہیں ،انہوں نے اپنی کرپشن، نالائقی، نااہلی اور چوری کے پتھروں سے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، شیخ رشید کو خواب میں بھی شہباز شریف نظر آتے ہیں۔ مریم نواز ایک سیاسی حقیقت بن چکی ہیں جس سے شیخ رشید جیسے سیاسی لوٹوں کے اوسان خطا ہو رہے ہیں۔