• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان باب دوستی قاسم سوری کی کوششوں سے کھول دی گئی ،تحریک انصاف

کوئٹہ(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کوششوں سے پاک افغان باب دوستی 6 ماہ بعد ہر طرح کی آمدورفت اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔ بلوچستان کے عوام، تحریک انصاف اور اہلیان چمن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے مشکور اور ممنون ہیں انہوں نے بارڈر بندش کے بعد اسکی بحالی کیلئے وفاقی وزیر خارجہ ، صوبائی حکومت، آئی جی پولیس، صوبائی وزیر داخلہ، چیمبر آف کامرس اور دیگر تجارتی ایسوسی ایشنز اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہے۔ آج انکی کوششوں اور محنت رنگ لائی اور چمن بارڈر کھول دیا گیا جو دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتوں کے لیے خوش آئند اقدام ہے۔بیان میں کہاگیاکہ یہاں پر ہمیشہ سے اقتدار میں رہنے والے اپنے علاقے اوراحباب تک کو بھول جاتے ہیں اس کے برعکس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ہمیشہ کی طرح بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اپنا مثالی کردار ادا کیا جو بلوچستان کے عوام اور پی ٹی آئی کےلیے فخر کا مقام ہے۔ 
تازہ ترین