ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک اور سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان نے محرم الحرام کے سلسلے دربار یوسف شاہ گردیز اور دربار شاہ شمس کا دورہ کیا۔دونوں افسران نے سیکیورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سی پی او نے کہا کہ محرم کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے امن برقرار رکھنے کے لئے شہریوں اور جلوسوں کے منتظمین سے بھی کردار ادا کرنے کی گزارش کی، عامر خٹک نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کے دوران مثالی انتظامات کے لئے پلان پر عمل جاری ہے، انہوں نے کہا عزاداری کے جلوسوں کے روٹس پرمرمت کے کام کی کوالٹی پر سمحھوتہ نہیں کیا جائے گا.ان کا کہنا تھا کہ میپکو حکام کو عاشورہ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں۔