• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے نام والے کرکٹرز کو کوچز مقرر کرنا قابل ستائش ہے: مدثر نذر


سابق ڈائریکٹر اکیڈمی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مدثر نذر کا کہنا ہے کہ بڑے نام والے کرکٹرز کو کوچز مقرر کرنا قابل ستائش ہے۔

مدثر نذر نے کہا کہ محمد یوسف ، یونس خان اور فیصل اقبال کے نام تو گزشتہ برس بھی تھے، فرسٹ کلاس کے چیمپئین کوچ اعجاز جونئیر کو نکالنا حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی شکست کے بعد کرکٹرز کے کہنے پر کیا مصباح الحق کو فارغ کر دیں گے۔

‏مدثر نذر نے یہ بھی کہا کہ کوچ ایجوکیشن پروگرام کو ترجیح نہ دینے کا دکھ ہے ، نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین