کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے بعد نجی کلینکس پر صبح کے اوقات میں بھی مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض پریشان حال ہیں۔
کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈا کٹر ز ایسوسی ایشن کی کال پر بائیکاٹ کیا جارہا ہے اور کوئی بھی ڈاکٹر اسپتا ل میں نہیں بیٹھ رہا ۔
ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے ہو ئے مر یضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ مریضوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ینگ ڈاکٹرز کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے اور ان کے مطالبات منظور کرلیں تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہو جائیں۔
ینگ ڈا کٹر ز کی ہڑتال کے باعث پریشان حال مریضوں نے پرائیوٹ کلینک کا ر خ اختیار کر لیا ہے۔ اندرون صوبہ بھی داکٹرز کی جانب سے ہڑتال کے با عث مریض ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہڑتال کو 8 روز گزر جانے کے باوجود تاحال حکومت کی جا نب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔وہ بھی اپنا احتجاج مطالبا ت کی منظوری تک جاری رکھیں گئے۔