• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، مصنوعی ذہانت پر انحصار، 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں، تھنک ٹینک

برطانوی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں منصوعی ذہانت پر زیادہ انحصار کی زد میں ہیں۔

تھنک ٹینک کے مطابق مصنوعی ذہانت پر انحصار کم نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں برطانیہ میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک پالیسی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کی وجہ سے 75 ویں فیصد سے کم درجے پر کمانے والوں کی ملازمت کی قدر کم ہو جائے گی یا مکمل ختم ہوجائے گی۔

تاہم وہ ملازمتیں جن میں اعلیٰ درجے کی فیصلہ سازی درکار ہوتی ہے، انہیں فی الحال محفوظ بتایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید