• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سمیت ہم سب نواز شریف کے سپاہی ہیں، خواجہ آصف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لیگی صدر شہباز شریف سمیت ہم سب قائد نواز شریف کے سپاہی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کمان ہمیشہ نواز شریف کے پاس رہی ہے، تمام اہم فیصلے نواز شریف کی مشاورت اور ہدایت سے ہوتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی عہدے کی نواز شریف کو ضرورت نہیں، پارٹی کا ووٹ، نظریہ اور ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ نواز شریف کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف سمیت ہم سب نواز شریف کے سپاہی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پہلے سے عدالتوں کا سامنا کر رہا ہے۔

پارٹی قائد کی طبیعت سے متعلق انھوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے نواز شریف کا علاج نہیں ہو سکا، تاہم نوازشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

این آر او سے متعلق انھوں نے کہا کہ این آر او تو جہانگیر ترین کو دیا گیا، شوگر مافیا کو دیا گیا جو کابینہ کے اندر بیٹھے ہیں۔

انھوں نے جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کی غیر قانونی گرفتاری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کا کیس ایک بہت بڑی مثال ہے کہ کس طرح قانون کا استعمال ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کا میڈیا شور مچارہا ہے، یہ تھوڑا مشکل وقت ہے گزر جائے گا۔

تازہ ترین